|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2018

کراچی: صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے مقرر پریزائیڈنگ افسر کو انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ کسی اور کو بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا تھا۔

پولیس کے مطابق پی ایس 93 کے ریٹرننگ افسر نے وحید اللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے وحید اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم زبیر فرار ہوگیا۔