|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2018

خضدار : الیکشن 2018 ء،خضدار میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین نشستوں کی تیاریاں مکمل ،سامان کی ترسیل رات گئے جاری رہی ،سیکورٹی فورسیز نے تمام پولینگ اسٹیشنوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔

دور دراز علاقوں کے پولینگ اسٹاف بھی متعلقہ علاقوں میں پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 ء کے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ضلع میں 265 پولینگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 163 مشترکہ 39 میل اور 33 فی میل پولینگ اسٹیشنز شامل ہیں جبکہ 200 پولینگ اسٹیشنوں کو انتہائی احساس قرار دیا گیا ہیں ۔

حلقہ این اے 269 میں کل ووٹرو ں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار225 ہیں جن میں فیمل ووٹروں کی تعداد 96 ہزار 5 سو 44 اور میل ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ32 ہزار6 سو 81 ہیں جبکہ حلقہ پی بی 38 خضدار ون میں کلو ووٹروں کی تعداد 66ہزار ایک سو ہیں جن میں 27 ہزار ایک سو 18 فی میل اور 39 ہزار 40 میل شامل ہیں ۔

اسی طرح حلقہ 39 خضدار ٹو میں کل ووٹروں کی تعداد کل 86 ہزار 9 سو 35 ہیں جن میں 37 ہزار 8 سو چھ فی میل اور 49 ہزار ایک سو 29 میل ووٹرز ہیں جبکہ حلقہ پی بی 40 خضدار تیری میں کل ووٹوں کی تعداد 76 ہزار ایک سے 32 ہیں جن میں فی میل ووٹروں کی تعداد 31 ہزار چھ سو 20 اور میل ووٹروں کی تعداد 44 ہزار پانچ سو 12 ہیں ۔

جبکہ ضلع میں ٹوٹل 265 پولینگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 200 پولینگ اسٹیشنوں کو انتہائی احساس ،59 پولینگ اسٹیشن احساس ہونگے جبکہ 163 پولینگ اسٹیشنز مشترکہ ۔39 پولینگ اسٹیشنز میل اور 33 پولینگ اسٹیشنز فی میلز کے لئے ہونگے جبکہ مجموعی طور پر 771 پولینگ بوتھ بنائے گئے ہیں