|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران انتخابی عمل کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو ان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔

عمران خان کی جانب سے انتخابی عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ ڈانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کا ووٹ مسترد ہونے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے براہ راست گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔