کو ئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آج ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کینٹ میں 25 جولائی 2018 کو کوئٹہ بائی پاس کے نزدیک الیکشن کے موقع پر ہونیوالی دہشتگردی کی کاروائی کے موقع پر مثالی جرات کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور شیلڈ زسے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق نائیک ایوب، کانسٹیبل ایاز،کانسٹیبل فہد شاہ اور کانسٹیبل وسیم نے خود زخمی ہونے کے باوجود زخمیوں کے انخلا میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر بھی بدستور قائم رہے۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے جوانوں کی بہادری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے جوان ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور بلوچستان پولیس کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ بھی موجود تھے۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے پچیس جولائی کے واقعے میں جرات کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کی
وقتِ اشاعت : July 31 – 2018