|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2018

کوئٹہ :  آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اورسابق سینیٹرنوابزادہ لشکری رئیسانی سے ان کے بھائی نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت عوام اور آسٹریلوی ہائی کمیشن پاکستان میں تعینات اسٹاف مستونگ اور کوئٹہ میں12اور 25جولائی کو ہولناک دھماکوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پرافسردہ ہے اور انکے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔

مارگریٹ ایڈمسن کا اپنے پیغام میں مزید کہنا کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر انکی ہمدردیاں اس غم میں انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں ۔آسٹریلوی حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہے ۔

ہم بلوچستان کے عوام اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد یتے ہیں کہ انہوں نے دہشتگردوں کو نیچا دکھاتے ہوئے 25جولائی کو ہونیوالے قومی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ۔

مارگریٹ ایڈمسن نے نواب اسلم رئیسانی اور نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کے نام الگ الگ خطوط میں تعزیت کا اظہار کیا ہے ، دریں اثناء گزشتہ روزنومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اسلم بھوتانی، حاجی ہاشم نوتیزئی، رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی، بابو رحیم مینگل،نیشنل پارٹی کے ترجمان جان بلیدی، رؤف مینگل ، حاجی بہادر خان مینگل، ڈاکٹر غفور بلوچ، نصیر احمد بگٹی،شہ مرید بلوچ، ملک سکندر برفت،سردار ریکازئی ودیگر نے سراوان ہاؤس آکر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔