|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2018

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے قائد ایوان ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دعوی کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ودیگر ارکان اسمبلی کی تعداد انکے پاس اتنی ہے کہ وہ تینوں نشستوں پر انتخاب لڑسکتی ہے ،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی ارکان اگر تینوں عہدوں کیلئے خفیہ رائے شماری ہوئی تو وہ انکو ووٹ دیں گے جبکہ دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے قائد ایوان اور نامزد اسپیکر مطمئن ہے کہ انکے پاس اسمبلی کے فلور پر اتنی اکثریت ہے کہ وہ قائد ایوان اور اسپیکر کا عہدہ باآسانی مقابلہ کرکے بھی حاصل کرلیں گے ۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام اور انکے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ وہ مقابلہ ضرورکریں گے بلوچستان عوامی پارٹی اور انکے اتحادیوں کواسمبلی فلور پر شکست دیں گے ۔