|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2018

خاران :  بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل و سائل کا ضامن ہیں پارٹی پر جس انداز سے پورے بلوچستان کے عوام نے اعتماد کیا یقیناً یہ جیت بلوچستان کے غیور اور لاچار عوام اور پارٹی کارکنوں کے مسلسل جدوجہد کا ثمر ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی دلیرانہ قیادت کی بدولت آج پارٹی پورے بلوچستان کے عوام کے دلوں میں راج کر رہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بی این پی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے خاران میں پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنما میر جمعہ کبدانی میر اصغر علی ملنگزئی اور دیگر موجود تھے ۔

حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ رخشان ڈویڑن کے عوام نے بھر پور طاقت سے بی این پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرکے یہ ثابت کردیا کہ بی این پی بلوچستان کے نمائندہ جماعت ہیں جوکہ ہمیشہ بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کی جدوجہد میں پیش پیش رہا ہیں اور انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کے محرمیوں کو مدنظر رکھ کر پارٹی انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی ۔

آج کا یہ جیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے ان کارکنوں کو جاتا ہیں جو گزشتہ کہی سالوں سے مختلف مصائب و مشکلات کا سامنا کرکے ثابت قدم رہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی اقتدار کا بھوکا نہیں بلکہ بلوچستان کے سائل و ساحل پر مکمل حق اختیار چاہتا ہیں اور پارٹی نے نہ پہلے کھبی بلوچستان کے وسائل کی سودا بازی کی ہیں اور نہ آئندہ کریگا بلکہ کسی بھی قوت کو وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دے جائے گی ۔

بی این پی اپنے اصولی موقف کی وجہ سے آج بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ناقابل شکست بن چکی ہیں قائد بلوچستان سردار اختر جان کے دوٹوک موقف نے آج فصلی بٹیروں کو جھکنے پہ مجبور کیا ہے ۔

پارٹی قائد نے واضح الفاظ میں کہا ہیں کہ وزارت کا کوئی شوق نہیں انکے بدلے بی این پی کے 6 نکات پر عملدرآمد کیا جائے ان نکات میں بلوچستان کے مسنگ پرسن سرفہرست ہیں۔