|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2018

دالبندین: دالبندین قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں متعدد افراد بے ہوش برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین شہر گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پر اوسط درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کی جاتی ہے شدید گرمی اور حبس نے معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کر دیا ہے ۔

شدید گرمی کی وجہ سے تین افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں نجی ہسپتالوں میں طبی امداد دے دی گئی علاوہ ازیں دالبندین سے پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل جانے والے گاڑی میں سوار دو افراد راستہ بھٹکنے کی وجہ سے بھوک اور پیاس کی شدت سے نڈھال ہو گئے ۔

جنہیں لوگوں نے قریبی ہسپتال پہنچا دیا علاوہ ازیں شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا جن کے استعمال سے گلے منہ اور ناک کی بیماریاں بھی بڑھنے لگی عمر رسیدہ لوگوں کے مطابق امسال دالبندین میں گرمی کا دورانیہ مزید بڑھے گا ۔

دوسری جانب دیہی علاقوں سے شدید گرمی کی وجہ سے مال مویشیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جبکہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر دالبندین سے تفتان تک دوپہر کے اوقات میں گاڑیوں کی آمدورفت اور مسافروں کی سفر کرنے میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے جو کہ شدید گرمی کا سبب ہو سکتا ہے ۔