کوئٹہ: یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں نے پولیس اور انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے نوجوان لڑکے جشن آزادی کے موقع پر اسپیرے اورپانی پھینک رہے تھے جس کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
با چا خان چوک پر پولیس نے دو شہریوں کو خلاف ورزی پر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم شہریوں نے اس کے واقعہ کے خلاف سٹی تھانہ کے سامنے بھر پور احتجاج کیا اور تھانہ کے سامنے دھرنا بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں جناح روڈ، کواری روڈ، لیاقت بازار، منان چوک سمیت کئی علاقوں پر من چلے نوجوانوں کا راج بزرگ خواتین اور بچے گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے متعلقہ انتظامیہ خواب خر گوش میں مگن رہے ۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس میں کوئٹہ کے تمام تھانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ14 اگست جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ کے شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنے والوں من چلوں کے خلاف سخت کا رروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
لیکن 14 اگست پر من چلے نوجوانوں نے نوٹیفکیشن کی دھجیاں اڑا کر خواتین، بزرگوں، بچوں اور شہریوں کو خوب تنگ کر تے رہے۔
عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت انتظامیہ ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ14 اگست جشن آزادی کے موقع پر خواتین بزرگ بچوں اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے والوں من چلوں کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جائے۔