کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانہ پیش کئے ہیں خوف کی فضاء میں لوگ گھروں سے نکل کر انتخابات میں حصہ لیا بلوچستان وسائل اور قدرتی معدنیات سے مالا مال ہونے کے باوجود آج بنیادی سہولیات سے محروم ہے صوبے میں امن و امان کو بحال کرکے صوبے میں رونقیں واپس بحال کریں گے ۔
ماضی میں صوبے میں عوام کے درمیان نفرت پھیلا کر بھائی چارے والی فضاء کو ختم کردیا گیا ایسے شہر سے آیا ہوں جہاں آج21ویں صدی میں لوگ پینے کے لئے صاف پانی اور ہسپتالوں میں صحت کے بنیادوں سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میرا نام قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لئے منتخب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا حلف لینے کے بعد اظہار خیال کے دوران کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالامال وسیع و عریض صوبہ آج زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم مختلف مسائل کا شکار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے عام انتخابات میں خوف کی فضاء کو توڑتے ہوئے 25جولائی کو بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے اور تبدیلی کے لئے ووٹ کاسٹ کئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو اقتصادی کا دروازہ بنائی گی ۔
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان تعلیم ، صحت ، پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلوچستان میں عوام کو تقسیم کر کے ان کے درمیان بھائی چارگی والے فضاء کو ختم کر کے نفرت پھلائی گئی ہم عوام کو حقوق دلائیں اور صوبے میں امن لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس شہر سے آیا ہوں جہاں جمہوریت کی بقاء کے لئے لو گوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام پینے کے صاف پانی اور ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں ۔
بلوچستان کا سب سے بڑا شہر کوئٹہ ایک وقت میں لٹل پیرس ہوا کر تا تھابد قسمتی سے اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث آج کچرے کے ڈھیر اور مسائل سے گھیرا ہوا شہر ہے ہم کوئٹہ کو واپس لٹل پیرس میں تبدیل کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں پائی جانیوالی احساس محرومی کا خاتمہ کرتے ہوئے رونقیں بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے کوشش کریں گے اور اپنے نارض بھائیوں کو قومی دھارے میں شامل کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں جمہوری روایات کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابات ہوا اور اسد محمود نے جمہوری انداز میں مقابلہ کیا میں پارٹی کے چےئرمین عمران خان اور پارٹی کامشکور ہوں جنہوں نے ڈپٹی اسپیکر شپ کے لئے مجھ پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے میرا نام نامزد کیا ہے ۔
بلوچستان میں ناراض بھائیوں کو قومی دھارے میں شامل کرینگے، قاسم سوری
وقتِ اشاعت : August 16 – 2018