|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کاپہلا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سرداربابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت جاری تھا اور اراکین اسمبلی اظہار خیال کررہے تھے کہ اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اختر حسین لانگو نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ایوان میں کورم کی گھنٹیاں بجائی گئیں ۔

تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ہفتہ18اگست صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کی سابقہ اسمبلی میں بھی کورم کا مسئلہ پیش آتا رہا جبکہ اب صوبے کی نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوسرے روزکورم کا مسئلہ پیش آگیا۔