|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2018

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شاہین ایئرلائن کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔

ایف بی آر نے 1 ارب 40 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا اور ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے شاہین ایئرلائن کا ہیڈ آفس کو سیل کردیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرلائن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ کی نادہندہ ہے جب کہ شاہین ائیرلائن سول ایوی ایشن کی بھی ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن پہلے ہی شاہین ائیرلائن کی تمام ملکی اور غیر ملکی فلائٹس پر پابندی عائد کرچکی ہے تاہم شاہین ائیرلائن کو صرف حج آپریشن کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔