|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2018

ملتان: شجاع آباد میں 3 ملزمان نے سنگیت اکیڈمی میں گھس کر گلوکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ضلع ملتان کے شہر شجاع آباد میں  تین ملزمان نے اکیڈمی میں گھس کر مقامی گلوکارہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد سرور کے مطابق گلوکارہ رفعت چندہ نے تھانے میں بیان دیا ہے کہ 3 افراد اسلحے کی نوک پر اکیڈمی میں زبردستی گھسے اور انتظامیہ کو زدوکوب کیا، مجھے ہراساں کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے گلوکارہ کی نشاندہی پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے زیادتی کا شکار گلوکارہ کو طبی معائنہ کے لے ہسپتال منتقل کر دیا، طبی معائنہ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔