|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2018

کوئٹہ :  عید الاضحی کے موقع پر کوئٹہ اندرونی علاقوں اور پنجاب ،سندھ سے لائے گئے جانور کی قیمتوں میں زبردست اضافہ خردیدار بھی پریشان اور فروخت کرنے والا بھی پریشان کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی جگہوں پر موبائل منڈیا لگی ہوئی ہیں جہاں پر بکرا دنبہ ،گائے اور اؤنٹ فروخت ہورہے ہیں۔ 

جن میں شہباز ٹاؤن سیٹلائٹ ٹاؤن، سرکی روڈ گوالمنڈی چوک،فقیر آباد، سریاب روڈ، اور دیگر علاقے شامل ہے جہاں پر ایک طرف خریداروں کا رش دوسری طرف جانوں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اس سال جانوروں کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ ہے زیادہ تر جانو جو بلوچستان میں ہوتے ہیں جن میں گائے ،بیل ،دنبہ بکرا اؤنٹ یہ ہمارے دونوں ہمسائیہ ممالک باآسانی سمگلر ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ میں عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ 

خرید نے والا بھی پریشان اور فروخت کرنے والا بھی پریشان نظر آرہاہے کوئٹہ شہر میں پیر کے روز بھی جانوروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ عروج پر تھا نومنتخب ارکان اسمبلی بھی جانوروں کی خریداری میں مصروف دیکھے گئے۔