کانگو: کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی کانگو میں رواں ماہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔ یکم اگست سے مشرقی کانگو کے دو صوبوں میں ایبولا وائرس سے متاثرہ 105 مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 77 کو لیبارٹری ٹیسٹ میں مثبت قرار دیا۔ مریضوں کا علاج جاری تھا تاہم 67 افراد جانبر نہ ہو سکے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے سدباب کے لیے ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جب کہ عوام کو مرض کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے اشتہارات شائع کیئے جا رہے ہیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
ایبولا ایک خطرناک اور جان لیوا جرثومہ ہے جو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ اس وائرس کی زد میں آنے والوں کو شدید بخار کا سامنا ہوا تھا جس میں 90 فیصد مریض جان کی بازی کی ہار جاتے ہیں اور تاحال اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی ایجاد نہیں ہوئی ہے۔ 2014 سے افریقی ممالک اس موزی بیماری کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ کانگو میں پہلی بار اس وائرس نے 1970 میں سر اُٹھایا چوں کہ یہ وائرس مشرقی کانگو کے دریا ایبولا کے نزدیک پایا گیا تھا اس کی وجہ سے اس وائرس کو ’ ایبولا‘ کا نام دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ایبولا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے 4 ہزار سے زائد اس مرض سے وفات پا چکے ہیں۔