|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2018

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کے باریے اختلافات کھل کر سامنے آگئے وزراء کے تقریب حلف برداری میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے شرکت نہیں کی۔

اور آخری لمحات میں دعوت نامہ دیا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے پہلے وزارتوں پر اختلافات آتے رہے اور وزراء کی تقریب حلف برادری میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر سرداریار محمد رند نے شرکت نہیں کی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو وزراء کی تقریب حلف برادری کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

تھا تقریب حلف برادری سے ایک گھنٹہ قبل وزراء کے تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دی جس کی بناء تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے تقریب حلف برادری میں شرکت نہیں کی۔

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی اور نومنتخب صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو بلوچستان کے نومنتخب صوبائی کا بینہ کے بارے میں اعتماد میں نہ لینے اور پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی تقریب حلف برادری میں شرکت نہ کرنے کے باوجود تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور نومنتخب صوبائی وزیرمیر نصیب اللہ مری کی تقریب حلف برادری میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا اور آئندہ چند دنوں میں ان کے خلاف قانونی کا رروائی کی جائے گی۔