|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2018

گوادر :  لسبیلہ اور گوادر کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ قومی اسمبلی کی نشست پر کا میابی پر نیشنل پارٹی کا مشکور ہوں۔ ماسٹر پلان سے مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ شہر کو جد ید خطوط پر استوار کر نے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ سی پیک منصوبے سے مقامی آبادی کو مستفید کر اکے رہینگے۔

صحت ، پانی اور بجلی بنیادی حق ہیں اہلیانِ گوادر کو یہ بلا روک ملنا چاہےئے ۔ بلند و با بنگ دعویٰ نہیں کر تے لیکن عوام کو مایوس نہیں کر ینگے ان خیالات کااظہار نومنتخب ممبر قومی اسمبلی برائے حلقہ این اے 272لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھو تانی اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 51گوادر میر حمل کلمتی نے یہاں گوادر میں آرسی ڈی کونسل گوادر میں اپنے اعزاز میں دےئے گئے استقبالیہ تقر یب سے کیا ۔

استقبالیہ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی نے کہا کہ میری کامیابی میں عام آ دمی کی خواہش شامل تھی جبکہ قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ نے کے لےئے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آمادہ کیا نہ صرف آمادہ کیا بلکہ نیشنل پارٹی کا مکمل تعاون بھی حاصل رہا میری کامیابی میں نیشنل پارٹی کی کوششوں کا بے حد مشکور ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر تیزی سے تر قی کے افق پر نمو دار ہورہا ہے لیکن ہمارا استدلا ل یہ ہے کہ اس ترقی میں مقامی آبادی فاعدہ اٹھا ئے ہم جو باتیں یہاں کر رہے ہیں یہی باتیں اسمبلی فلور پر کہہ چکا ہوں سی پیک منصوبے سے سب سے پہلے گوادر کے لوگ مستحق کا حق دار ہیں پانی ، بجلی اور صحت کے مسائل کا حل سی پیک میں ڈھونڈا جاسکتا ہے چائینز حکومت کو اس بات پر نہ صرف قائل کرنے کی کوشش کر ینگے بلکہ عملی اقدامات کو یقینی بنائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرنگ کا سد باب ناگزیر ہے کیونکہ یہ بلوچستان کے ساحل کے کنارے لاکھوں لوگوں کا ذریعہ معاش ہے اس حوالے سے قومی سطح پر مسلہ اجا گر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دعویٰ نہیں کر تے کہ راتوں رات مسائل حل کر ینگے لیکن عوام یہ اعتماد ضرور رکھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا جائے گا۔

گوادر ماسٹر پلان کے بارے میں مقامی آبادی کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور ایکسپر یس وے کے منصوبے سے ماہی گیروں کے روزگار کو متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا گوادر ماسٹر پلان منصوبے سے ہمیں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس سے مقامی آ بادی متاثر نہیں ہو گا بلکہ شہر کی ترقی اور جد ت کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف لسبیلہ کا نمائند ہ نہیں ہوں بلکہ گوادر بھی ہمارا گھر ہے جس نے ووٹ دیا اور جس نے ووٹ نہیں دیا میں تمام کا نمائندہ ہوں اور ان کا جواب دہ رہو نگا عوامی خدمت ہمارا شعار ہوگا اس کے لےئے ہمیں سب سے پہلے سیاسی اور ہر قسم کی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کر نی ہوگی تب جاکر ہم تعمیر اور ترقی کو مستحکم بنا سکتے ہیں ۔

استقبالیہ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے نومنتخب ایم پی اے میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر میرا گھر ہے میں یہاں کے مسائل سے کماحقہ طور پر آگاہ ہوں عوام نے مجھ پر تین پر اعتماد کر کے رکن اسمبلی بنایا ہے میں نے پہلے ادوار اہلیان گوادر کی ہر سطح پر نمائندگی کی ہے وزیر ہوکر بھی اہلیان گوادر کی بات کی ہے اور جب اپو زیشن میں بھی تھا تو اہلیان گوادر کے مفادات کا تحفظ کیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر ہمیں تحفظات ہیں جب تک مقامی آبادی مطمئن نہیں ہوگی تب تک یہ منصوبہ بے سود ہوگا بی این پی ( مینگل ) نے حکومت سازی میں تعاون میں اپنے چھ نقاط میں سی پیک کے متعلق بھی شق ڈالا ہے جس کے تحت قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے قا نون سازی سے مقامی آبادی کے بنیاد ی حقوق کا تحفظ ممکن ہے گوادر ماسٹر پلان مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا اگر نقصان کااحتمال ہوا تو عوام کے ساتھ ہونگے ۔ 

انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور آبنوشی کے مسائل ہمیشہ سے ہماری ترجیحات کا حصہ رہی ہیں گزشتہ سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کےئے گئے ہیں پانی بحران کے مستقل حل کے لےئے میرانی ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لےئے منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ایف ڈبیلو کو زمین فراہم کیا گیا ہے اور پلانٹ پر کام جاری ہے جبکہ نگران صوبائی حکومت نے گوادر پورٹ پر کام کرنے والی چائینز کمپنی سے معاہد ہ کیا ہے۔

انشاء اللہ تین مہینے کے اندر اندر یومیہ 15لاکھ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لےئے براہ راست ایران سے گوادر ٹرانسمیشن لائن کی ضرورت ہے جس پر عمل درآمد نہیں ہوا جبکہ چائینز کمپنی سے این او سی کا تنازعہ صوبائی حکومت نے حل کیا ہے ۔

امید ہے کہ چائینز کمپنی پاور پلانٹ کے منصوبے پر جلد کام شروع کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے جملہ مسائل کے حل غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ اور گوادر شہر کو میونسپل کارپو ریشن کا درجہ دینے کے لےئے کوششیں جاری ہیں بہت جلد مثبت نتائج نکلیں گے عوام کے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچایا جائے گا۔ 

تقر یب سے آرسی ڈی کونسل گوادر کے سر پرست اعلیٰ خدابخش ہاشم، صدر ناصر رحیم سہرابی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی نے مسائل پر مبنی گزارشات نمائندوں کے گوش گزار کرائے ۔استقبالیہ تقر یب تمام مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد شر یک تھی ۔