دالبندین : پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین پھنس گئے ہیں جو فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہتے ہیں زائرین کو کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ نہیں بھیجا جارہاہے ہے لیویزکا موقف ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور ایران کے بارڈر پر پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین جن کا تعلق بلوچستان اور اندرون پاکستان سے ہے فوری طور پر کوئٹہ جانا چاہتے ہیں ۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک زائرین کو تفتان سے کوئٹہ تک کیلئے کلیئرنس نہیں ملی اس لئے ان کو نہیں بھیجا جاسکتا یہ زائرین ایران میں مختلف زیارتوں پر حاضری دینے کے بعد واپس ایران سے تفتان پہنچ گئے ہیں پھنسے ہوئے زائر ین میں بچے ،جوان ،بوڑھے مرد اور خواتین شامل ہیں ۔
تفتان بارڈر پر زائرین کے اتنی بڑی تعداد جمع ہونے کے بعد علاقے میں پانی اور خوراک کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیاہے جس کی وجہ سے زائرین کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔
زائرین نے پاکستان گیٹ کے سامنے زبردست نعرہ بازی کی اور دھمکی دی اگر ان کو 24گھنٹے کے اندر انہیں کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں دی تو وہ زبردستی کوئٹہ چلیں جائینگے۔
پاک تفتان بارڈر پر 250 زائرین پھنس گئے
وقتِ اشاعت : September 3 – 2018