|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2018

کوئٹہ : صوبائی کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی سینٹر سید فیصل احمد کا کہنا ہے کہ انجیکٹبل پولیو ویکسین(آئی پی وی) کا 8 روزہ مہم بروز پیر سے بلوچستان کے دو اضلاع کوئٹہ اور پشین میں شروع ہوگا جس میں دو لاکھ سے زائد دوسال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے انجکشن لگائے جائیں گے ۔

سید فیصل احمد نے کہا کہ پیدائش کے بعد 23ماہ تک کے بچوں میں پولیو وائرس کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں جس سے بچا کیلئے صوبائی حکومت نے صوبے کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ اور پشین میں پولیو سے بچا کے ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف ہمارا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ٹیکہ مہم کے ذریعے ہمیں پولیو کیخلاف مہم میں کافی مد د ملے گی ۔جس کے لئے خصوصی طور پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف مہم میں سماج کے تما م طبقوں بلخصوص علما کرام کا تعاون ہمیں حاصل ہے ۔سید فیصل احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس موزی مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔