اسلا م آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں قلات ہربوئی میں قدیم جونیپر کے جنگلات کی کٹائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام ناقابل برداشت ہے ملک میں ایک طرف شجر کاری مہم تو دوسری طرف ہربوئی میں جنگلات کی کٹائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔
صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہربوئی کے جنگلات سمیت دیگر درختوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے اور اس عمل میں جو کمپنی یا اشخاص ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ہربوئی کا شمار بلوچستان کے ایسے علاقوں میں ہوتا ہے ۔
جہاں پر دنیا کے قدیم ترین درخت ہیں انہیں کاٹنے کے عمل سے گریز نہیں کیا جائے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے پارٹی رہنما?ں ‘ کارکنوں اور عوام سے درخت لگانے کی ہدایت ہے پارٹی کی کوشش ہوگی کہ جس طرح مرکزی حکومت درخت لگانے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے ۔
صوبائی حکومت بھی بلوچستان کے وسیع و عریض علاقوں میں بھی شجر کاری مہم شروع کرے تاکہ بلوچستان کی سرزمین بھی سرسبز ہو اور ماحولیات پر بھی اس کے مثبت اثرات نمودار ہو سکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام شعبوں میں مثبت اقدامات کے حوالے سے اپنی جدوجہد کو یقینی بنائے گی تاکہ بلوچستان کا کوئی بھی شعبہ پیچھے نہ رہے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی عملی جدوجہد کو تقویت دیتی رہے گی ۔
پارٹی کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے پارٹی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے حق کیلئے آوا ز بلند کرتی رہے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات و ماحولیات بلوچستان کے جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔
قلات ہربوئی میں قدیم جو نیپر کے جنگلات کی کٹائی روکی جائے ، بی این پی
وقتِ اشاعت : September 3 – 2018