لاہور: پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے نئے وزراء کے نام سامنے آگئے۔
پنجاب کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے بعد نئے وزرا کے نام سامنے آگئے۔ سید سعید الحسن شاہ، مہرمحمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل چیمہ اورمحمد اخلاق کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آشفہ ریاض اورشوکت لالیکا بھی کابینہ میں شامل ہوں گے، زوارحسین وڑائچ اوراعجازمسیح کوبھی کابینہ کے دوسرے مرحلے میں شامل کیا گیا جب کہ 3 مشیران بھی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جن میں عبدالحئی دستی اور فیصل حیات جبوابہ اور محمد حنیف بھی شامل ہیں۔
وزرا اور مشیران کے علاوہ 5 معاون خصوصی بھی مقررکرنے کی منظوری دی گئی ہے، سید رفاقت علی گیلانی، امیرمحمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان معاون خصوصی ہوں گے۔