وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو دورہ کراچی کی دعوت دی۔
ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے 16 ستمبر کو دورہ کراچی کی دعوت قبول کرلی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیرِاعظم دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام بھی گورنرہاؤس کراچی میں ہوگا اور فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کرنے کی ذمہ داری گورنر سندھ کو دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک کراچی کے دورے پر نہیں آئے ہیں۔