|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2018

کوئٹہ: 31واں آل پاکستان بولان اوپن گالف ٹورنامنٹ 2018کی رنگا رنگ اختتامی تقریب آج کوئٹہ گالف کلب میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔

ٹورنامنٹ 7 سے 9ستمبر کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے 155 گالفرز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ مختلف کیٹگریز میں کھیلا گیا جس میں پروفیشنل، امیچور، جونیئر پروفیشنل، مین پروفیشنل، ہینڈی کیپ، انڈر 12 اور انڈر 18 شامل تھے۔ 

کمانڈر سدرن کمانڈ نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کیے جس میں امیچور (ہینڈی کیپ 13-18) کیٹگری میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے نثار علی اور طالب حسین رہے جن کا تعلق کوئٹہ گالف کلب سے ہے ۔

امیچور (ہینڈی کیپ 12 & Below) کیٹگری میں پہلا انعام جیتنے والے زبیر حسین جن کا تعلق پی اے ایف گالف کلب اسلام آباد جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے تیمور خان پشاور گالف کلب سے ہے۔ 

ویٹرن امیچور کیٹگری میں محمد ایوب پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب رہے جن کا تعلق کوئٹہ گالف کلب سے ہے ۔ سنیئر پروفیشنلز کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن محمد اکرم جن کا تعلق جیمخانہ گالف کلب لاہور سے ہے نے پہلی پوزیشن جبکہ امداد حسین جن کا تعلق لاہور گریژن گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور سے ہے دوسری پوزیشن لے کر نمایاں رہے ۔

جونیئر پروفیشنلز کی کیٹگری میں سید بلال حسین شاہ جن کا تعلق مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد سے ہے نے پہلی پوزیشن جبکہ اسد خان جن کا تعلق پی اے ایف گالف کلب اسلام آباد سے ہے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

میں پروفیشنلز کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن کے حقدار محمد شبیر رہے جن کا تعلق اسلام آباد گالف کلب سے ہے انہیں بولان کپ اور مبلغ331,688/- روپے کی نقد رقم سے نوازا گیا جبکہ اسی کیٹگری میں دوسری پوزیشن شاہد پرویز نے حاصل کی جن کا تعلق کوئٹہ گالف کلب سے ہے۔ 

حاضر سروس آرمی آفیسرز کی کیٹگری میں میجر جنرل محمد آصف کلیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ میجر جنرل شہزاد نعیم قریشی دوسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے تھی۔ تقریب میں اعلیٰ سینئر سول و عسکری حکام کے علاوہ شائقین گالف کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔