کوئٹہ:صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی نے گزشتہ روزیہاں نظامت اطلاعات کا دورہ کیا سیکرٹری انفارمیشن محمد طیب لہڑی بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شہزادہ فرحت نے صوبائی وزیر کو نظامت اطلاعات کے انتظامی ڈھانچے اور کارکردگی سے آگاہ کیا ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈ یا اور سوشل میڈیا کی تیزی سے پھیلاؤنے ان سے وابستہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا ہے وہیں ۔حکومتی سرگرمیوں کو مثبت اند از میں پیش کرنے کے لیے انتائی سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور نطامت کے افسران واہلکا روں کو اپنی بھرپور صلاحتو ں کا اظہار کرنا ہوگا ۔
جکومتی سطح پر ملا زمین کی تربیت اور سہو لتوں کا قو اعد کے مطابق خیال رکھاجائے گا چونکہ اس محکمہ کا ریاست کے چوتھے ستوں سے براہ راست تعلق ہے اب جب کہ کہا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پانچواں ستون بننے جارہا ہے ۔
اس لیے ریاست کے اہم ستوں سے ہمارامحکمانہ رشتہ ہی وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے نکا لنے کااہم ذریعہ بنے گا ۔پرنٹ اور ایکٹرونک میڈیا کے مسائل ترجیی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے صوبائی حکومت تمام ضرورت اقدامات کرئے گی ۔
زردصحافت کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے گی جس کے لیے سنجیدہ صحافتی حلقوں اور صحا نیوں کا تعاون درکارہو گا ۔میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلق اور خو شگوار صحا فتی ماحول پیدا کرنے میں اس محکمہ کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔
صوبائی وزیر نے دویژن اور اضلاع کی سطح پر قائم دفا ترکی کارکردگی کو بہتر کرنے اور افسران اہلکا روں کی جائے تعیناتی پر موجود گی اور کارکردگی بہتر بنائے پر دیا اور ان دفا ترسے متعلق مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر نے مثبت صحافتی سرگرمیوں اور صحا فتی معیار کو بر قرار رکھنے کے لیے جد ید رحجا نات کواپنانے پر بھی زور دیا ۔
سوشل میڈیا ملک کا پانچواں ستون بننے جارہا ہے، ظہور بلیدی
وقتِ اشاعت : September 11 – 2018