کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ریاستیں چندہ اور بھیک مانگنے سے نہیں چلتے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سی پیک جیسا اعظیم منصوبہ جس پر اربوں روپے خرچ کئے گئے کو رول بیک کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں کہ سی پیک سے پاکستان معاشی طور پر اپنے پاں پر کھڑا ہوگا اور جس سے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں آنیوالے موجودہ حکمران ملک کو چندے سے چلانے کا ارادہ کرچکے ہیں ہم ان پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ریاست چندہ جمع کرنے یا بھیک مانگنے سے نہیں چلتی بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ نئے منصوبے شروع کریں ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائیں گئے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہیں حکمرانوں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے نئے اسکیم کے شروع کرنے کے بجائے سی پیک جیسے اعظیم منصوبہ جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں کو رول بیک کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کررہے ہیں جو کہ ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ سی پیک پاکستان کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر سی پیک پر عملدرآمد ہو تو اس سے پاکستان معاشی طور پر اپنے پاں پر کھڑا ہو جائے گااور سی پیک سے ملک کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے سی پیک کے باعث ہمارے حکمرانوں کو چندہ یا بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخون لے اور اس اعظیم منصوبے کو ترک کرنے کے بجائے اس میں مزید تیزی لائیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ پاکستان کا 70سال سے دوستی ہیں اور وہ دوستی تجارت میں آگے بڑھی اور اعتماد کے ساتھ کام شروع ہوا موجودہ نااہل حکمران چین جیسے اعظیم دوست کو ناراض کرکے کس کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جن کو وہ خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کبھی بھی پاکستان کے مشکل وقت میں ان کی مدد نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ سے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے کیونکہ ہماری جماعت ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے اگر حکمرانوں نے سی پیک جیسے اعظیم منصوبے کو رول بیک کرنے کے بارے میں کوشش کی تو پھر جمعیت علما اسلام اس پر کبھی بھی خاموش نہیں رہے گی ۔
ریاستیں چندہ اور بھیک سے نہیں چلتے،سی پیک عظیم منصوبہ ہے رول بیک نہیں ہونے دیں گے ،غفور حید ری
وقتِ اشاعت : September 11 – 2018