|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2018

نوشکی: دیہی فیڈرز میں بجلی کی دورانیہ کوکم کرنے اور نوشکی انتظامیہ کی جانب سے زرعی اجناس کو ضلع سے باہر لیجانے پرپابندی کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی وآل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس سجاد ہوٹل میں منعقد ہوا ۔

جسمیں زمیندار و سیاسی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میرمحمداعظم ماندائی ،بی این پی کے صدر عطاء اللہ بلوچ ،جماعت اسلامی کے امیرحافظ مطیع الرحمان مینگل ،بی این پی عوامی کے آرگنائزر میرایوب بادینی ،جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماحافظ عبداللہ گورگیج سینئرصحافی ظہورجمالدینی ،نیشنل پارٹی کے جمیل بلوچ اور حاجی شاہ زمان جمالدینی نے کہاکہ کیسکو بلوچستان کے حکام کا رویہ ہمیشہ بلوچستان اورخاص کر نوشکی کے عوام کیساتھ انتہائی نامناسب رہی ہیں ۔

مختلف حیلوں اور بہانوں سے نوشکی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے عوام اور زمینداروں کوازیت میں مبتلاکیاجارہاہیں بجلی طویل بریک ڈاون کی وجہ سے علاقے کے زمیندار قرضوں تلے دب کرنان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ۔

حکومت اور کیسکو حکام زمینداروں کو ریلیف دینے کے بجاے ان کے لیے مزید دشواریاں اور مشکلات پیداکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ واپڈا کی مقامی اہلکاروں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرکے سزا صارفین کو دی جارہی ہیں واپڈا سفید ہاتھی بن چکا ہیں ۔

جسکے اہلکار عوام اور زمینداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی کے دیہی فیڈرزمیں بجلی لوڈشیڈنگ میں مزید دو گھنٹے کااضافہ کسی صورت قبول نہیں اضافی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیاجاے کیونکہ نوشکی کے زمیندار سو فیصد بجلی واجبات ادا کررہے ہیں ۔

اسکے باوجود لوڈشیڈنگ میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گھاس اور دیگر زرعی اجناس کو ضلع سے باہر لیجانے پر پابندی عائد کرنے سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان کا خدشہ ہیں زرعی اجناس کو ملک بھر کے منڈیوں اور مارکیٹوں میں لیجانا اور تجارت کرنا تمام شہریوں کا بنیادی حق ہیں ۔

لہذا ڈی سی نوشکی بھی اپنی فیصلے پر نظر ثانی کریں انہوں نے کہاکہ کیسکوحکام نے فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی تو زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز نوشکی گریڈاسٹیشن کی گھیراو ،پہیہ جام و شٹرڈاون ہڑتال پر مجبور ہونگے ۔