|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2018

کوئٹہ: صوبائی وزیر بلدیات صالح بھو تانی نے کہا ہے کہ نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے لئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ اس سے ڈائریکٹ فائدہ عوام کو پہنچے گا کوئٹہ شہر کی آبادی روز بروز بڑھ رہی ہے۔

اور آبادی کے لحاظ سے شہر میں صفائی کا کوئی خاص انتظام نہیں بلدیہ کے فنڈز کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے شہر کو صاف رکھنے کے لئے عملی طور پر پلاننگ کے ذریعے کام کرنے کی ضرورت ہے بلدیہ کے ملازمین اپنی سوچ تبدیل کر کے اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے سرانجام دینا ہوگا اگر اس طرح کے مثبت سوچ کیساتھ بدلیہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کام کریں گے۔

انہیں ہم مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دیں گے آج کی مشینری سے شہر کو صاف کرنے میں مزید تقویت ملے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میٹرو پولٹین کارپوریشن کو جدیدمشینری کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات قمبر دشتی، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر 29 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خریدی گئی 100 ٹپنگ ٹرالی، 65 کنٹیر ، ٹرک اور دیگر مشینری میٹر وپولیٹن کے عملے کے حوالے کر دی گئی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات صالح بھو تانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کی آبادی بڑھ رہی ہے اسی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بن گئے ہیں ہمیں چا ہئے کہ ہم عملی طور پر پلاننگ کے ذریعے کوئٹہ شہر کو صاف کرنے کے لئے اقداما ت اٹھائے انہوں نے کہا ہے ۔

کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونیوالے کونسلرز صحیح معنون میں اپنے علاقے میں صفائی نہیں کرواتے کونسلرز کو چا ہئے کہ وہ حلقے میں بسنے والے تمام اقوام کیساتھ امتیازی سلوک نہ کرے بلکہ سب کا خیال رکھیں انہوں نے کہا ہے۔

کہ ہمیں پتہ ہے کہ بلدیہ کے فنڈز انتہائی کم ہے جنہیں بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے ہم فنڈز کو بڑھائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ میٹرو پولٹین کارپوریشن کا عملہ جب کنٹریکٹ پر ہو تے ہے۔

تو وہ کا م ایماندار سے کر تے ہیں جب انہیں مستقل کیا جاتا ہے تو وہ کام نہیں کر تے ملازمین کی اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں ہم کنٹریکٹ بیس ملازمین کو ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کرنے کی شرط پر مستقل بنیادوں پر انہیں ملازمتیں دیں گے۔

اگر کوئی شخص تنخواہ لے کر پھر بھی کام نہ کریں تو وہ بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نچلی سطح تک اختیارات کے منتقلی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کیونکہ اس سے ڈائریکٹ عوام تک سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے اس موقع پر میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں بلدیہ میں افرادی قوت کے کمی کا سامنا ہے شہر کو صاف رکھنے کے لئے ہمیں مزید مشینری اور عملے کی ضرورت ہے اس مشینری ملنے کے بعد گھر گھر سے کچرہ اٹھایا جائیگا ۔