|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2018

خضدار:بلوچستان اسمبلی کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ خضدار جہالاوان کا مرکز بلوچستان کا دل ہے اس شہر نے ہمیشہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کی ہے اس شہر میں ترقی کے تمام راز موجود ہیں ۔

مستقبل قریب میں یہ شہر بلوچستان کا مرکز بن جائیگا کسی بھی قوم اور ملک کی شاندار مستقبل کے لئے تعلیم کی اہمیت تسلیم شدہ ہے اس شہر میں تعلیم کے مواقع زیادہ سے زیادہ ہیں خضدار میں پاکستان کا جدید انجینئر نگ یونیورسٹی قائم ہے ، یہاں پر قائم جھالاوان میڈیکل کالج میں شعبہ طب کے کلاسوں کا آغاز ہوگیا ہے ، جھالاوان لا کا لج میں قانون کے ڈگری کے کلاسیں شروع ہیں،۔

یو نیوسٹی کیمپس قائم ہے ، بلوچستان ریذیڈیشنل کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بھی ہماری نئی نسل کو تعلیم کی زیور آراستہ کررہے ہیں اس سے یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ہمارا مستقبل شاندار ہے ان خیالا ت کا اظہار میر یونس عزیز زہری نال؛ گریشہ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا بد قسمتی یہ تھی کہ ہمارے سابقہ عوامی نمائندوں نے اس شہر کو نظر انداز کیا گرچہ بلوچستان کے پی ایس ڈی پی میں اربوں روپیہ خضدار کے لئے رکھے گئے تھے لیکن بد قسمتی سے یہ تمام اسکیمات کاغذی تھے وہ اسکیمات رکھے گئے جن سے کمیشن خوری اقربا پروری کے مواقع زیادہ ہوں اس وجہ سے یہاں کے لئے اربوں روپیہ آئے لیکن خضدار کی تقدیر بد نہ سکی ابتک اس شہر کے باسیوں کو پینے کا پانی مہیا نہیں کیا جا سکا یہاں کا کوئی ٹاؤن پلان نہیں بنا ہے صفائی و ستھرائی کا کوئی نظام نہیں ہے۔

اس وجہ سے ہم اپنے اس خوبصورت شہر کو بنا نہیں سکے یقینی طور ہم سب کے اور اس شہر کا قرضہ باقی یہاں کے لوگون کے بنیادی مسائل حل کرنا باقی انہوں نے کہا ان کی کوشش ہوگی کہ اس شہر کے حل طلب بنیادی مسائل کرے یہاں کے لئے بہتر پلاننگ کرے صوبائی حکومت سے لڑ جگھڑ کر زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرے لیکن یہ سب کچھ اللہ رب العالمین کی مدد اور عوام کی تعاون سے ممکن ہوگی مجھے یقین ہے۔

اور میرا نیت عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کا ہے کامیابی یقینی ہوگی میں عوام کی خدمت کرونگا ان کا خادم بن کر ان کی بنیادی ضرورتیں حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔