خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن صوبائی قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر تیزی سے حادثات میں اضافہ تشویش کا باعث ہے نیشنل ہائی وے بین الصوبائی روٹ ہے۔
نیشنل ہائی وے جو کہ پاکستان کو ایران افغانستان سمیت دیگر ممالک سے ملاتی ہے ٹریفک کے بھر مار اور نظام کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر ہائی وے پولیس نظام نہیں جس کی وجہ آئے روز سانحات رونما ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کراچی ہائی وے آئے روز حادثات سے کئی انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ لوگوں نقصان میں اضافہ ہورہا ہے ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے نیشنل ہائی پولیس کا کوئی نظام نہیں جو ہائی وے پولیس کی مکمل ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روڈ پر پروڈکیشن سیکورٹی نہ ہونے عوام کی جانیں محفوظ بنانے کیلئے شولڈر کٹائیز سمیت دیگر تمام ضررویات کے لیئے فوری ا قدامات ا ٹھانے کی اشدضروت ہے۔
اگر اس نظام کو فوری بحال کیا جاتا ہے تو یہاں کے نوجوانوں کے لیے باعزت روز گارکے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی جانیں بھی محفوظ ہونگے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے چئیرمین ممبر بلوچستان جی ایم ہائی وے اس ناکامی کے زمہ دار ہے فوری طور پر اپنے ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کے حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کے ساتھ جتنے بھی ڈسٹرکٹ لنک کرتے ہیں۔
وہاں پر ٹراما سینٹرز ایم جنسی قائم کرنے انتہائی ضرورت ہے ٹراما سینٹرز قائم ہونے کی وجہ سے اموات میں کمی ساتھ ساتھ لوگوں کے مشکلات بھی کم ہونگے۔