کوئٹہ:ضلع چاغی میں کالے یر قان کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ پانچ ماہ کے دوران 423 افراد میں کالے یرقان کی تشخیص ہو گئی تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں کالے یر قان کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضا فہ ہوا ۔
محکمہ صحت کے مطابق پانچ ماہ کے دوران423افراد میں کالے یرقان کی تشخیص ہو ئی متاثر ہو نے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ان میں سے 409 ہیپاٹائٹس بی ،جبکہ 14افراد ہیپاٹائٹس سی کے متاثر نکلے محکمہ صحت ضلع چاغی کے ذرائع کے مطابق ضلعے میں کالے یرقان کی علاج کے لیے ادویات بھی دستیاب نہیں ہے۔
چاغی کالے یرقان کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ
وقتِ اشاعت : September 16 – 2018