|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2018

کوئٹہ: چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی رشید کریم بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم بلوچستان کی اولین طلبہ تنظیم ہے جسے کسی سیاسی پارٹی کی سرپرستی حاصل نہیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت بلوچستان کے طالب علموں کی رہنمائی کی فرائض مخلصی سے سرانجام دینے کی جدوجہد گزشتہ 9 سالوں سے کررہی ہیں۔

اور 9 سال کے سفر میں طالب علموں ،پروفیسروں ،شاعروں ،ادیب ودانشوروں ،ڈاکٹر اور صحافیوں کی مدد سے بلوچستان کے شہر شہر اور قریہ قریہ میں تعلیمی مسائل کو اجاگر کررہی ہیں ۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اسی جذبے کو آگے بڑھانے کی کوششو ں میں مصروف عمل ہے۔

اور اپنی سرگرمیوں کو بہتر اور مزید منظم کرنے کیلئے اپنے پہلے مرکزی کونسل سیشن بیاد یوسف عزیز مگسی بنام مبارک قاضی وڈاکٹر عبدالرحمن بروہی کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے جو اکتوبر 2018میں منعقدہ ہوگی جس میں صحافیوں سے سمیت زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بند اجلاس کے بعد دیوان عام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ہم پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کو ایک تعبیر دے سکتے ہیں آپ کے تعاون کے بغیر ہمارا کارواں اپنی منزل کو حاصل نہیں کرسکتا ہم تمام طالب علموں ،ڈاکٹرز وکیل ،پروفیسر اور دیگر شعبہ جات کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں ۔

کہ ہمیں کامیاب کونسل سیشن انعقاد کیلئے اخلاقی ومالی وسائل میں مدد فراہم کریں اس لئے آپ سب بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تعاون کریں کیونکہ ایکشن کمیٹی کے طالب علموں کے روشن مستقبل کیلئے ایک امید ہے آخر ہم بلوچستان کی مخیر حضرات سے بھی بھر پور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔