|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کے لئے محکمہ آبیاشی کی جانب سے خریدی گئی کروڑوں روپے کی مشینری زنگ آلود ہو گئی ۔

صوبے بھر میں ایک ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں واٹر ریسورسز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا گیا اور اس میں 800 سے زائد افسران اور ملازمین بھرتی کئے گئے جبکہ 34 رگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے کی دیگر مشینری خریدی گئی صوبے بھی میں ٹیوب ویل لگانے کا کام 2010میں مکمل کرلیا گیا تھا اور اب گزشتہ دس سالوں سے 800 سے زائد افسران اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 2007 میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے محکمہ آبپاشی میں واٹر ریسورسز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایک شعبہ بنایا گیا تھا جسکا کام ایک ہزار سے زائد ٹیوب ویل لگانا تھا عرصہ دراز ہوا یہ کام مکمل ہوچکا ہے جسکے بعد کئی سال سے 823 افسران اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ ٹیوب ویل لگانے کیلئے خریدی گئی کروڑوں روپے کی رگ مشینیں زنگ آلود ہورہی ہیں اور یہ افسران اور ملازمین خزانے پر بوجھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2007 میں بلوچستان میں بدترین قحط سالی کا شکار ہوا تھا اس سے نمٹنے کیلئے جہاں دیگر اقدامات اٹھائے گئے وہیں صوبے بھر میں ایک ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں واٹر ریسورسز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا گیا اور اس میں 800 سے زائد افسران اور ملازمین بھرتی کئے گئے جبکہ 34 رگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے کی دیگر مشینری خریدی گئی ۔

صوبے بھی میں ٹیوب ویل لگانے کا کام 2010میں مکمل کرلیا گیا تھا اور اب گزشتہ دس سالوں سے 800 سے زائد افسران اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں اسکے علاوہ ایک ہزار ٹیوب ویل لگانے کیلئے 34 قیمتی رگ مشینوں سمیت کروڑوں روپے مالیت کی مشینری بھی خریدی گئی تھی جو گزشتہ دس سالوں سے ورکشاپ میں کھڑی اور اسے زنگ لگ رہاہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ تشویشناک حد تک سنگین ہو چکا ہے لہذا ان افسران و ملازمین اور رگ مشینوں سمیت دیگر مشینری کو پی ایچ ای یا واسا کے حوالے کیا جائے تاکہ انکے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکے اور یہ قومی خزانے پر بوجھ بھی نہ بنیں اس اقدام سے افسران اور ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا۔