|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2018

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بہادرخان مشوانی کی دستخطوں سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیرخارجہ نے دورہ افغانستان کے موقع پر پھل اور سبزیوں پر درآمدی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی ۔

جس کی وجہ سے افغانستان سے انگور اور پیاز کی درآمد شروع ہو چکی ہے جبکہ صوبے کی زمینداروں نے ڈیزل سے جنریٹر چلا کر چار لاکھ ٹن سے زائد پیاز پیدا کیاپیاز کھیتوں میں گھل سڑ رہا ہے دل برداشتہ زمیندار کنگال ہوگئے خود کشی پر مجبور ہوگئے ہیں صوبے میں سال میں ایک فصل تیار ہو تی ہے ۔

زمیندار کامطالبہ ہے کہ پیاز اور انگور کو برآمدکیا جائے درآمد پر پابندی لگائی جائے وزیراعلیٰ نے کمیٹی مقرر کی تھی مہینہ ہونے کو ہے شومئی قسمت اس کاتاحال اجاس نہیں ہوا زمینداروں کا مطالبہ ہے کہ صوبے کو پوری آفت زدہ علاقہ قرار دیکر بھاری پیکج کااعلان کیا جائے ۔

آٹھ سالہ خشک سالی بجلی کی رواں بلوں کی ریکوری ایک سال تک موخر کیا جائے صوبے میں جنگی بنیادوں پر چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کیا جائے زمیندار ایکشن کمیٹی کاجلد اجلاس طلب ہوگا اور آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان ہوگا