اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 35مستونگ میں ضمنی انتخابات کے دوران امیدواروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
سیکرٹری الیکشن کی جانب سے چیف سیکرٹری ،آئی جی ایف سی اور ڈی جی ایم او کے نام مراسلہ بھجوادیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ میں ضمنی الیکشن کے موقع پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی ایف سی اور ڈی جی ایم او کے نام مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پی بی 35 مستونگ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔
نواب محمد اسلم خان رئیسانی سمیت حلقے کے دیگر امیدواروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے واضح رہے کہ عام انتخابات کے دوران مستونگ میں خودکش حملے کے دوران انتخابات میں حصہ لینے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی شہید ہوگئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخابات ملتوی کردئیے تھے اور اب ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ14اکتوبر کو ہوگی ۔
پی بی 35 ضمنی انتخابات،امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
وقتِ اشاعت : September 27 – 2018