|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2018

کوئٹہ: نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر اکرم بلوچ نے کا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بلوچستان کے کئی حلقوں میں زیادہ پیسے دینے والے امیدواروں کو جتوایا گیا ووٹ کے تقدس کے لیے طویل جدوجہد اور سفر طے کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سینیٹر اکرم بلوچ نے کہا کہ حالیہ انتخابات ملک کے سب سے زیادہ دھندلی زدہ انتخابات تھی ووٹ کی تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ۔

مقتدرہ قوتیں ایک جانب اپنے من پسند لوگوں کو کامیابی دلائی اور دوسری طرف الیکشن میں امیدواروں کو جتوانے کے لئے بولی لگائی گئی جس امیدوار نے زیادہ رقم دی وہ کامیاب ہے بالخصوص بلوچستان میں سن 1948 سے لے کر اب تک صاف شفاف غیرجانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کیلئے جدوجہد کی گئی ہیں ۔

ہم عوام کی حاکمیت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جب ہم اپنے حقوق سائل وسائل بلوچون کی عزت نفس کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار قرار دیا جاتا ہے ہم ملک میں سیاسی معاشی قومی ثقافتی برابری چاہتے ہیں ہمیں اس کا مکمل حق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کے تقدس عوام کی حاکمیت سے انکار کیا جاتا ہے تو ملک میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ عوام کے غم و غصے میں شدت آ جاتی ہے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔