کوئٹہ: صدر مشترکہ بلوچستان بس فیڈریشن حاجی جمعہ خان بادینی کی صدارت میں ٹرانسپورٹر ز کا ایک اجلاس منعقدہوا اجلاس میں کوئٹہ تفتان روٹ پر انٹی سمنگلنگ اور امن وامان قائم کرنے کے متعلق درجنون چیک پوسٹوں کے قیام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک روٹ کے ایک مسافر بس کو بار بار چیکنگ کے بہانے کھڑا کرکے مسافروں جن میں عورتیں، بزرگ اور بچے شامل ہیں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
ہم چیکنگ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہماری تجویز ہے کہ جو چیک پوسٹیں یا فورسز امن وامان قائم کرنے سے متعلق متعین ہیں ان کو پابند کیا جائے وہ مسافر کوچز کو بار بار کھڑا کرنے کی بجائے ااسی ایک ہی نیشنل ہائی وے پر اپنا پٹرولنگ اور موبائل گشت بڑھائیں جس سے امید ہے کہ بہتر امن وامان قائم ہوگا بجائے اس کے کہ مسافر کو چز کو جگہ جگہ کھڑا کیا جانا جو فورسز انٹی سمگلنگ پر مامور ہیں وہ بھی ایک روٹ کے ایک مسافر بس کو ایک پوائنٹ پر ملکر تسلی سے چیک کرکے کلیئر کردیں اور ممنونہ اشیاء کی روک تھام بارڈر پر کریں۔
ہمارے علاقے کی پسماندگی طویل خشک سالی کو مدنظر رکھ کر ہمارے باڈری علاقوں کو ایرانی اشیاء خورونوش سے متعلق ریلیف دیا جائے ان تمام مسائل کو حل کرنے سے متعلق ہم ٹرانسپور ٹرز نمائندوں اور متعلقہ حکام کا مشترکہ میٹنگ بلاکر اس سلسلے میں کوئی بہتر حل نکالا جائے آخر میں ٹرانسپوٹرز نے وزیراعظم، وزیرداخلہ، چیئر میں ایف بی آر، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستا، ہوم سیکرٹری بلوچستان، کورکمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
کوئٹہ تفتان روٹ پردرجنون چیک پوسٹوں کا قیام افسوسناک ہے ، جمعہ خان
وقتِ اشاعت : September 28 – 2018