|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2018

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار پر شہیدعبدالسلام ایڈوکیٹ و شہید اسماء سلام ایڈووکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرینس و بی این پی ضلع نوشکی کے ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جسمیں بی این پی کے کارکنوں عہدیداروں اور دیگرسیاسی و مذہبی جماعتوں انجمن تاجرا ن کے زمہ داروں نے شرکت کی ۔

بی این پی کے مرکزی لیبرسیکرٹری چیرمین منظور بلوچ نے بی این پی کے نومنتخب ضلعی عہدیداروں سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی لیبرسیکرٹری منظور بلوچ ،ایم پی اے بابومیرمحمدرحیم مینگل ضلعی صدر عطاء اللہ بلوچ سی سی ممبران میرخورشیدجمالدینی ،حاجی میربہادرخان مینگل ،نذیر بلوچ ،بی ایس او کے رہنماعتیق بلوچ ،حمیدبلوچ اور عبدالکریم مینگل نے کہاکہ شہدائے بلوچستان کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔

بی این پی مادروطن کے لیے جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کی وارث تنظیم ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست وزارتوں ،عہدوں ،عیش و نوش کے لیے نہیں بلکہ بی این پی نے حکمرانوں کے سامنے چھ نکات رکھ کرتمام ترمراعات کو ٹکرادی قومی اسمبلی میں ہمارے صرف چار ممبران نے ایوان ہلاکررکھ دی ہیں الیکشن میں کامیابی کے بعد بی این پی نے ڈھائی ڈھائی سال کے وزارت اعلی کی معاہدے نہیں کیے بلکہ بلوچستان کے قومی مساہل کو حل کرنے کے لیے حکمرانوں کو تحریری تجاویز چھ نکات کی صورت میں دی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں ملک سے افغان مہاجرین کی انخلاسے صرف ایک صوبے کے مفاد میں نہیں بلکہ چاروں صوبوں پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہونے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے سب سے بڑھ کر ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی ہمارے سیاسی جماعتیں اور سیکورٹی ادارے اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں بدامنی اور دہشت گردی افغان مہاجرین کی وجہ سے ہیں تو بہتریہی ہے کہ ملک و قوم کو مہاجرین سے نجات دلائی جاے ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ،دھونس و دھمکیوں کے زریعے بی این پی کا راستہ صوبہ بھرمیں روکنے کی کوشش کی گئی سابقہ کرپٹ عوامی نمائندوں نے ہمارے امیدواروں کے مقابلے میں کروڑوں روپے خرچ کیے اس کے باوجود نوشکی سمیت اکثر علاقوں میں عوام نے اپنی ووٹ کی طاقت سے بی این پی کی امیدواروں کو کامیاب بنائی اور اب بی این پی بھی عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھتی ہوئی اہل بلوچستان کی نماہندگی کی حق ادا کریگی ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلیوں کی موجودگی میں اسمبلیوں سے بلوچستان کے عوام کی حق و حقوق کی تحفظ اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لیے قانون سازی و اقدامات ہونگے انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں نوشکی میں چھ ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہیں نیب اتنی خطیر رقم ہڑپ کرنے کی نوٹس لیں اورزمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔

بی این پی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مگر عوام کی فلاح و بہبود کے نام پرمنظور ہونے والی اسکیمات کے وجود کی نشاندہی ہماراحق ہیں بی این پی کے کارکن سابقہ دور میں ہونے والے منصوبوں کی چھان بین کریں کہ وہ زمین پر موجود ہیں کہ نہیں تقریب میں مستونگ سے تعلق رکھنے والے ممتاز دانشورمصنف پروفیسرعبدالطیف بنگلزئی نے اپنی تصانیف پرمشتمل کتابیں بی این پی کے رہنماو ں اورصحافیوں میں تقسیم کیے ۔