کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ نے جمعہ کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ جاکر منگچر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی فرداً فرداًً عیادت کی۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ پولیس اورسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی فرداًً فرداً عیادت کی اورانکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
سیکورٹی فورسز کو قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،میر سلیم کھوسہ
وقتِ اشاعت : September 29 – 2018