کوئٹہ: طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کی نااہلی کیخلاف وی سی ہٹاو،سیکورٹی فورسز نکال یونیورسٹی بچاؤ جدوجہد شروع کی ہے نیب یونیورسٹی میں کرپشن کیخلاف کارروائی کرے کبیر افغان سمیت دیگر گرفتارطلباء کو رہا کرکے ان کیخلاف مقدمات ختم کیے جائیں،یہ بات پشتون ایس ایف (آزاد) کے مرکزی زبیر آغا،پی ایس او کے سنےئر معاون محمد علی ،جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے مرکزی صدر عبدالحمید شیرانی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ جامعہ بلوچستان صوبے کے اعلیٰ قومی درسگاہ مگر جامعہ کی اہم عہدوں پر وائس چانسلر فائز صلاحیتوں سے محروم بدعنوانیوں فرد اور ان کی مافیا نے درس و تدریس کے نظام کو مفلوج کرکے کرپشن میں تبدیل کیا ہے گزشتہ روز جامعہ میں نااہل وائس چانسلر نے فورسز ،پولیس اور ذاتی گارڈ کے ساتھ پشتون ثقافت کا دن منانے والے طلباء اور طالبات پر حملہ کرکے کئی طلباء کو زخمی اور ان کیخلاف ناجائز مقدمے درج کردئیے اسی سلسلے میں پی ایس او کے مرکزی زونل سیکرٹری کبیر افغان کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مار ان کو گرفتار اور گھر سے سامان لے گئے انہوں نے کہاکہ اس طرح چانسلر نے اپنے بیٹے سجاد حیدر کے کیریر میں تھرڈ ڈویژن ہونے کے باوجود ایکٹ 96کیخلاف اسسٹنٹ پروفیسر کے پوسٹ پر تعینات کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی،ڈاکٹر عبدالنبی جن کا حق بنتاتھا لیکن ان کی حق تلفی کی گئی شعبہ جنرل ریسرچ کو گزشتہ چھ سالوں میں ایک روپے فنڈز بھی نہیں دیاگیا اور ریسرچ کے شعبہ ایریا اسٹڈی پشتون ،بلوچ اور دیگر آخری درجے زی میں آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اس پریس کانفرنس کی توسط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ و ائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کی نااہلی کیخلاف وی سی ہٹاو،سیکورٹی فورسز نکال یونیورسٹی بچاؤ جدوجہد شروع کی ہے نیب یونیورسٹی میں کرپشن کیخلاف کارروائی کرے کبیر افغان سمیت دیگر گرفتارطلباء کو رہا کرکے ان کیخلاف مقدمات ختم کیے جائیں ۔
نیب بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کی تحقیقات کرے،طلباء تنظیمیں
وقتِ اشاعت : October 1 – 2018