کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان کی تعیناتی میں پارٹی کو اعتماد میں نہ لینا باعث تشویش عمل ہے ایسے فیصلوں سے یقیناًاعتماد کے فقدان میں اضافہ ہو گا بی این پی نے وزیراعظم اور صدر کے انتخاب کے دوران بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کے حصول‘ چھ نکات پر عملدرآمد ‘ تعلیم ‘ صحت ‘ زراعت کی بہتری ‘ عوام کو روزگار کی فراہمی‘بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے پی ٹی آئی کی حمایت کی اور مرکز میں وزارتوں ‘ مراعات اور ذاتی مفادات کو رد کیا تاکہ عوام کے احساسات‘ جذبات کی ترجمانی کر تے ہوئے مسائل کا حل نکالا جا سکے لیکن ابتداء ہی میں پارٹی کو اعتماد میں لئے گئے فیصلے کئے جا رہے ہیں گورنر کی تعیناتی میں پارٹی کو اعتماد میں نہ لینا باعث افسوس ہے جس پر پارٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پارٹی کے اراکین صوبائی و اسمبلی حلف برادری میں احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے اور حلف برادری کی تقریب میں پارٹی کے پارلیمانی اراکین نے شرکت نہیں کی ۔
بی این پی کا گورنر کی حلف برداری کا بائیکاٹ
وقتِ اشاعت : October 5 – 2018