|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2018

کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر تربت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تذلیل اور ان کے کلینک بند کرنے کے ردعمل میں کہا کہ اسنٹ کمیشنر کی جانب سے نجی اسپتال کا دورہ اور وہاں پہ ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنا باعث افسوس اور قابلِ تشویش ہے۔ بی ڈی ایف نے کہا کہ اپنے ACRs کے بہتری کے لیے ڈاکٹرز جیسے سافٹ ٹارگٹس کے بجاے تربت میں جاری منشیات فروشی اور چوری چکاری کو روکے تو زیادہ بہتر اور فلاحی اقدام ہوگا۔امن امان کے صورتحال کے حوالے سے موصوف کئی بھی نظر نہیں آتے۔ آئے روز ہاسپٹلزاور ڈاکٹرز پر چھاپے کے لئے تیار ہیں۔اس طرح کے واقعات اور صوبائی حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہیں ترجمان نے کہا کہ مرکوزہ آفیسر کو فورا” تبادلہ کیا جاے اور ڈاکٹروں کے بند کلینک کھولیں جایءں بصورت دیگر احتجاج کا دایئرہ پورے صوبے میں پھیل سکتا ہے۔