|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2018

کوئٹہ: ایف آئی اے نے سوئی سدرن گیس کے جنرل مینیجر میر بہادر بگٹی کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیاتفتیش کے دوران بہادر بگٹی نے سنگین بدعنوانیوں کے اعتراف کئے ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق جی ایم بہادر بگٹی نے بتایا کہ انہوں نے 90 لاکھ روپے اپنے ایک دوست کو کینیڈا بھجوایا ہے ایف آئی اے نے فی الوقت ملزم بہادر بگٹی سے 12لاکھ روپے کی رقم وصولی کا دعوی کیا ہے ایف آئی اے نے بہاولپور میں بہادر بگٹی کی 5 کروڑ روپے سے زائد رقم کی مالیت کے مکان کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ایف آئی اے نے سوئی گیس کے جی ایم بہادر بگٹی کی نشاندہی پر اس کے فرنٹ مین کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق میر بہادر بگٹی کو 5 روز قبل بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔