کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ میں افغان مہا جرین نے تمام کاروباری مراکز پر قبضہ کر رکھا ہوا ہے اور پشتون علاقوں میں افغان مہا جرین نے تمام کاروبار پر قبضہ جما کر رکھا ہے وفاقی حکومت کیساتھ معاہدے میں افغان مہا جرین کے انخلاء کا نقطہ بھی شامل ہے اگر افغان مہا جرین کو واپس نہ بھیجا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معیشت کو سازش کے تحت کمزور کی جا رہی ہے اور غیر ملکیوں کویہاں لا کر ہم لو گوں پر مسلط کیا گیا ملک میں چالیس افغان مہا جرین موجود ہے اور پشتون علاقوں میں افغان مہا جرین نے تمام کاروبار پر قبضہ جما کر رکھا ہے اور ملک کو یتم خانہ بنایا گیا جو بھی آتا ہے وہ یہاں کے نیشنلٹی حاصل کر لیتا ہے پاکستان تحریک انصاف سے معاہدے میں افغان مہا جرین کی انخلاء کا نقطہ بھی شامل ہے افغان مہا جرین کے مسئلے پر گفت وشنید سے مسئلہ حل کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے تحریک انصاف کو ڈیڈ لائن دی گئی اور اگر تحریک انصاف نے عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم اپنا راستہ الگ کر سکتے ہیں۔
بی این پی نے افغان مہاجرین کو واپس نہ بھیجنے پر احتجاج کا اعلان کردیا
وقتِ اشاعت : October 7 – 2018