|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ملازمین کے جائز مطالبات کے حق میں ہے اور محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہمیشہ مشکل حالات میں کام کر کے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں عوام کو ہر چیز سے باخبر رکھا اگر حکومت نے محکمہ ڈاک کے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی بھر پور احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پوسٹل آفس میں پوسٹل ڈاک خانہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر ہم محکمہ ڈاک کے ملازمین کے لئے ہمیشہ آواز بلند کریں گے کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، مظلوموں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور کر تے رہیں گے نیشنل پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کا ساتھ ہے کیونکہ محکمہ ڈاک کے ملازمین نے بلوچستان کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور ہم بھی ان کے شانہ بشانہ ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کو چا ہئے کہ وہ محکمہ ڈاک کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کریں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی محکمہ کے ملازمین کیساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہوئے ہیں اور آپ کے حقوق کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی میں آواز بلند کرینگے۔