کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم عالمی ایجنڈہ ہے اگر حکومت نے سینیٹ میں لانے کی غلطی کی تو بھیانک نتائج بھگتیں گے،۔
آئی ٹی کمیٹی کے مسودہ میں بل کی شق جی 27 کو حذف کیا جائے، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا ڈھونگ رچاکر پھر اسکے قدموں میں گرنا قوم سے دھوکہ ہیں، موجودہ حکومت میں سیاسی معاملات اور سنجیدگی سے مسائل کو لینے والوں کی کمی ہے، جمعیت کے کارکن آج جمعہ کو سڑکوں پہ نکل کر تحفظ ناموس رسالت کیساتھ اظہار یکجہتی کریں اورخطباء جمعہ کے نماز میں مذمتی قراردادیں پیش کریں۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ فیض آباد میں علماء کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف یونٹوں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر توہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے آخر ایسی کیا ضرورت ہی آئی کہ الیکٹرانک کرائم بل میں اس شق کو شامل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بل سے شق جی 27 کو جلد خارج کیا جائے اگر حکومت نے اس قانون کو سینیٹ میں لانے کی حماقت کی تو ملک کو جام کردینگے انہوں نے کہا کہ شق جی 27 پہلے سے موجود اصول سے انحراف اور مقدمہ درج کرانے والے پہ دباو ڈالنے کی کوشش ہے اور بین الاقوامی دباو کی وجہ سے قانون توہین رسالت میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور مزاحمت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون پہلے سے بنے ہوئے ہیں اس قانون کو کیوں چھیڑا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف دعوی کی بنیاد پہ حکومت چلارہی ہے جبکہ گراونڈ پہ کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم سے قرضے کی بات کی ہے اگر قرضہ لیا گیا تو ایسے بہت سے ایجنڈے ہے جو آئی ایم ایف چاہتا ہے۔
کہ ہم اپنے ملک میں لاگو کریں اگر حکومت نے کسی ایجنڈے پہ عمل کرنے کی کوشش کی تو بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود وزراء میں کوئی ایک بھی سنجیدہ نہیں جو بیٹھ کر پالیسیاں دے سکے ملک کی خارجہ پالیسی کے باعث ہمسایہ ممالک کیساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکے جبکہ حکمران سمجھتے ہے کہ اگر امریکہ ناراض ہوگا تب ہم تنہا ہونگے ۔
لیکن جب ہمارے ہمسایہ ممالک ہمارے ساتھ نہیں ہونگے تب ہم تنہا ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ توہین رسالت جیسے قوانین کو نہ چھیڑے ورنہ ملک میں افراتفری ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن آج ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت کے قانون کیساتھ اظہار یکجہتی کریں اورخطباء4 جمعہ کے نماز میں مذمتی قراردادیں پیش کریں
توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو بھیانک نتائج نکلیں گے ، غفور حیدری
وقتِ اشاعت : October 12 – 2018