گوادر : بلا سود قرضہ کی فراہمی ما ہی گیروں کی معاشرتی اور معاشی تر قی کو ممکن بنانے کے لےئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمہ کے لےئے پا کستان نیوی، کوسٹ گارڈز اور میر ین ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو ذمہ داری دی جائے گی۔
محکمہ فشر یز کے ساتھ ملکر ماہی گیروں کے مسائل کے حل اور ا ن کی فلاح بہبود کے منصوبوں کو مستحکم بنا یا جا ئے گا۔ پا ک فوج ملکی سلامتی کی کاز کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کی کاوشوں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
دہشت گردی کے خاتمہ کے لےئے ہماری فوج اور عوام نے قر بانیا ں دی ہیں ۔ بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوں فنی تر بیت فراہم کر ینگے۔ سی پیک کے ثمرات سے فاعدہ اٹھا ئیں ان خیالات کااظہار کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ نے یہاں 440بر گیڈ گوادر میں ماہی گیروں میں بلاسود قرضہ کی تقسیم کے لےئے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج داخلی اور بیرونی محاذ سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے عظیم کاوشوں سے بھی سر شار ہے ہم عوام کو محفوظ پا کستان دینے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشرتی اور معاشی ترقی کے لےئے بھی کوشاں ہیں گوادر کے غر یب اور مستحق ماہی گیروں میں بلاسود قرضہ کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے ماہی گیروں کا مقامی معشیت کے علاوہ ملکی معشیت کے فروغ میں بھی اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہی گیروں کے مسائل کا مکمل ادراک ہے بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے بعد ماہی گیراپنے روزگار میں مز ید بہتری لاسکتے ہیں غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار پر منفی اثرات سے بھی آگاہ ہیں ۔
وزیراعظم پا کستان کو آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی موجودگی میں غیر قانونی ٹرالرنگ سے ماہی گیروں کے روزگار کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹرالرنگ سے نمٹنے کے لےئے پاک نیوی، کوسٹ گارڈز اور میر ین ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مدد لے جائے گی جس پر بہت جلد عمل درآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پسنی ہاربر کی بحالی کے لےئے چائینز حکام سے بات چیت ہورہی ہے بہت جلد ہاربر کی بھی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں سمیت عوام نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لےئے بہت قر بانیا ں دی ہیں ۔
انہوں نے اپناآج قوم کی شاندار مستقبل کے لےئے قر بان کیا ہے دہشت گردی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی آنے والا دور ترقی کا ہے سی پیک اہمیت کا حامل ہمہ جہتی منصوبہ جس سے فاعدہ اٹھانیکی ضرورت ہے جن لوگوں کے بچے اور ہم نواح پہاڑوں پر چڑھ کر سیکورٹی فوسرز سے لڑ رہے ہیں ۔
ان کو سمجھا یا جائے کہ وہ قومی دھارے میں شا مل ہوں پاک فوج ان کی ہر طرح کی مدد کرے گی نوجوان گمراہ ہوئے ہیں اور دوسروں کے مفادات کے لےئے استعمال ہورہے ہیں گمراہ نوجوانوں کو پاک فوج فنی تربیت فراہم کر ے گی ۔
اس حوالے سے حکومت بلوچستان سے ایک اور ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں اپنے ناراض بچوں کو پہاڑوں سے واپس بلاکر ترقی کے عمل میں شامل کر وائیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی بحران کے خاتمہ کے لےئے پا ک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کررہی ہے حکومت کے تعاون سے کارواٹ ڈیسلیشنن پلانٹ کو فعال کیا جائے گا جبکہ نیا پلانٹ بھی تعمیر کیا جائے گا جس سے روزانہ 22لاکھ گیلن پانی حاصل ہوسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ کے فری زون میں بلوچستان بھر میں دریافت ہونے والے مار بل اور مینرلز کی پروسیسنگ کاعمل بہت جلد گوادر میں ہوگا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی گوادر میں بین الاقوامی نوعیت کا کشتی ریس منعقد کیا جا ئے گا جبکہ اس موقع پر مچھلی پکڑ نے کے مقابلے بھی ہونگے ۔
تقر یب سے میو نسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی نے بھی خطاب کیا۔ تقر یب میں اعلی سول و فوجی حکام سمیت عمائد ین شہر اور ماہی گیروں کی کثیر تعداد بھی شر یک تھی۔
بھٹکے ہوئے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہوں فنی تربیت دیں گے ، جنرل عاصم سلیم باجود
وقتِ اشاعت : October 13 – 2018