|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2018

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا لیکن عوام نے خود کھول دیئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کاوعدہ تاحال پورا نہیں کیا مگران کے جیتے ہوئے حلقوں کوعوام نے خود کھول دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الحمد اللہ ووٹرز نے 52 روزہ عوام دشمن تبدیلی مسترد کردی، عوام نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کیا، ’’ گرین کلین پاکستان مہم“ کوبڑی کامیابی ملی اور زندہ دِلانِ لاہور نے ”لاہور کلین“ کردیا۔