قلات : نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اثر رسوخ رکھنے والی ہر جما عت اپنی سیاست کرے چاہے وہ بی این پی کی صورت میں ہو یا مسلم لیگ، جمیعت علماء اسلام یاکوئی اور لیکن بلوچستان کے اجتماعی مفاداور قومی معاملات میں ہم سب کویکساں موقف اختیارکرنا چاہیے۔ جن میں خاص طور پر سی پیک، افغان مہاجرین کی واپسی یا این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ ہو۔