
کوئٹہ: چیرمین بورڈ بلوچستان محمد یوسف بلوچ نے میٹرک سالانہ 2021کے مختلف سینٹروں کا دورہ کیا جن میں سیکرٹریٹ گرائمر ہائی سکول گرلز سکول مشن روڈ اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ شامل ہیں ،اس موقع پر انہوں نے طلباء طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے مستقبل ہوں نقل جو ایک ناسور ہے جس سے چٹکارہ حاصل کریں اپنے آپ میں قابلیت پیداکر کے ملک و صوبے کی خدمت کریں۔