
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران اور چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی ہدایت پرعوام الناس کو مارکیٹ سے انتہائی سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ محکمہ خوراک کی جانب سے شروع کردیاگیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 20کلو آٹے کی بوری عوام کو سبسڈی کے طورپر 930روپے میں فروخت کی جاری ہے۔